Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجسٹریٹ کا قائد آباد تھانے پر چھاپہ، پولیس ٹارچر سیل سے مغوی بازیاب

ایس ایچ او قائد آباد سمیت تین اہلکار معطل
شائع 08 مارچ 2023 06:45pm

کراچی کے قائد آباد تھانے کے ٹارچر سیل سے مغوی حسن کو بازیاب کرا لیا گیا، قائد آباد پولیس نے مغوی حسن کی بیوی سے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے رقم نہ دینے پر خاتون کے شوہر کو منشیات کیس میں بند کروانے کی دھمکی دی گئی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے بھی دئیے ہیں۔

مغوی کی اہلیہ کی پیٹیشن پر مجسٹریٹ نے تھانے پر چھاپہ مارا۔

ایس ایس پی ملیر حسن سردار نیازی نے واقعے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او قائد آباد سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ساتھ ہی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی قائد آباد کو انکوائری کا حکم بھی دیا۔

حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Karachi Police

Torture Cell in Police Station