Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، پولیس نے اغواء کاروں کے چُنگل سے شو روم مالک کو بازیاب کرالیا

کارروائی کے دوران پولیس اہلکارسمیت 3 اغواء کار بھی گرفتار
شائع 08 مارچ 2023 03:16pm
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)

کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کورنگی بند کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دارالسلام سوسائٹی سے اغواء ہونیوالے شو روم مالک شہبازکو بازیاب کرالیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران پولیس اہلکارسمیت 3 اغواء کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔ گرفتارملزم سہیل حسن ملیرسکھن تھانے کا پولیس کانسٹیبل ہے اور اغواء کار بلال پی کیوآر اور ملزم شہزاد عام شخص ہے۔

ملزمان نے شوروم مالک شہبازکو گذشتہ روزاغواء کیا تھا اور رہائی کے بدلے 20 لاکھ مانگے لیکن 3 لاکھ روپے پرڈیل فائنل ہوئی تھی۔ ملزمان اغواء کے بعد مغوی کو کرنٹ لگاتے اور تشدد کرتے رہے اور ملیرکے مختلف علاقوں میں لےجاکرسنگین دھمکیاں دیتےرہے۔

ملزمان نے مغوی شہباز کے اے ٹی ایم کارڈ سے بھی رقم نکالی ساتھ ہی تاوان وصولی کے لیے ملزمان نے تین مقامات تبدیل کیے لیکن پولیس نے حکمت عملی بناتے ہوئے تینوں ملزمان کوگرفتار کرلیا، جبکہ مغوی کی امریکی شہریت رکھنے والی بیوی ہرچھاپے میں پولیس کےساتھ رہی۔

اس دوران مغوی کی بیوی کی جانب سے کراچی پولیس کی کامیابی کوسراہا جبکہ کارروائی کےدوران تین ملزمان فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

kidnapped

Sindh Police

Karachi Crime