Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

قائداعظم یونیورسٹی کے 79 طلبا کو نکال دیا گیا، ڈگریاں منسوخ

طلبہ تنظیموں میں تصادم کے معاملے پر انتظامیہ کا بڑا فیصلہ
شائع 08 مارچ 2023 10:33am

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے معاملے پر انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے79 طلباء کو جامعہ سے نکال دیا۔

گزشتہ ہفتے قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد جامعہ کوتاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نےجھگڑے میں ملوث 79 طلباء کو یونیورسٹی سے نکالتے ہوئے ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔

طلبہ تصادم، قائداعظم یونیورسٹی بند کرنے کے بعد آپریشن کی تیاری

رجسٹرارقائد اعظم یونیورسٹی کے مطابق یہ کارروائی قانون کو ہاتھ میں لینے، تعلیمی سرگرمیاں متاثرکیے جانے اور نظم وضبط کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل یونیورسٹی میں جھگڑے کے معاملے پر 60 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں حالیہ لڑائی جھگڑے، کارسرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ، طالبات کو ہراساں کرنے، اقدام قتل، زبردستی راستہ روکنے اور مسلح حملہ آور ہونے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

ایف آئی آرکے مطابق حال ہی میں ہونے والے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، طلبہ کی جانب سے خواتین طالبات کے ہاسٹل میں داخلےاورہراسانی رپورٹ ہوئی۔

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں جھگڑے کا معاملہ، 60 طلبہ کیخلاف مقدمہ درج

وفاقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منگل 28 فروری کی شب کارروائی کرتے ہوئے متعدد طلبہ کوگرفتارکیا تھا۔

اسلام آباد

Quaid i Azam University