Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اۤئی ایم ایف سے رقم کا حصول، پاکستان کو اپریل تک انتظار کرنا ہوگا

مذاکرات کی کامیابی پر آئی ایم ایف 1ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کرے گا،حکام
شائع 07 مارچ 2023 11:02pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

کامیاب مذاکرات اور تمام شرائط تسلم کرنے کے باوجود انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (اۤئی ایم ایف) سے رقم کے حصول کے لئے پاکستان کو اپریل تک انتظار کرنا پڑے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کے بعد وزرات خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پرمکمل عملدرآمدہوچکاہے، قوم کو اسی ہفتے اچھی خبر ملے گی، فنڈنگ کےشیڈول کی آئی ایم ایف تصدیق کررہاہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی پر آئی ایم ایف 1ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کرے گا ، آئی ایم ایف ایکزیگٹوبورڈ اپریل کے پہلے ہفتے میں منظوری دے گا، ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری پر پاکستان کو فوری رقم مل جائےگی۔

وزرات خزانہ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 30جون تک دوست ممالک سے فنڈنگ کی تصدیق کرائی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات ہوئے جو نو فروری تک جاری رہے۔

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیے جانے والے قرض کی قسط کو روک رکھا ہے۔ اۤئی ایم ایف نے قسط کی دوبارہ بحالی کے لئے حکومت کے سامنے ٹیکس اکھٹا کرنے اور مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لئے سخت مطالبات رکھے۔ پاکستانی حکومت نے قرض پروگرام کی بحالی کے لئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی کڑی شرائط کو تسلیم کیا ہے۔

Ishaq Dar

pakistan economy

IMF