Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبھی نوازشریف کو بیماری کے پیچھےچھپتے دیکھا،مریم نواز

بابا رحمتے نے وقت کی ضرورت پر نوازشریف کو نااہل قرار دیا،مریم نواز
شائع 07 مارچ 2023 09:24pm
اسکرین گریپ
اسکرین گریپ

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی چیف آرگنائز مریم نواز نے چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیم والے بابا رحمتے نے نواز شریف کو کچھ لوگوں کے کہنے پر نااہل کیا اور وہ کچھ لوگ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید تھا۔

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈیم والا بابا رحمتے ٹی وی پر کہہ رہا تھا کہ نوازشریف کو اس لئے نااہل کیا کیونکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ وقت کی ضرورت ہے نوازشریف کو نااہل قرار دیا جائے۔

مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابا رحمتے نے جو کچھ لوگوں کا حوالہ دیا اصل میں وہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید تھا، جس نے شوکت صدیقی کے گھر جا کر کہا کہ اگر نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت دی تو دو سال کی محنت ضاع ہوجائےگی۔

چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار پر طنز کرتے ہوئے مریم کا کہنا تھا کہ تم پاکستان کی سب سے بڑی انصاف کی کرسی پر بیٹھے تھے تم نے کسی کے کہنے اور خواہش پر انصاف کرنا تھا یا قانون اور اۤئین کی روشنی میں انصاف کرنا تھا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز نے سوالات اٹھائے کہ ڈیم والے بابا قوم کو بتاؤ کس طرح عمران کو الیکشن جیتنے میں مدد دی اور نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا، عمران خان کے سب سے بڑے طاقتور حریف نواز شریف کو اٹھا کر میدان سے باہر کیا، مجھے دس سال کے لئے نااہل کیا چن چن کر بابا رحمتے نے لیگی رہنماؤں کو نااہل کیا یا جیلوں میں ڈالا۔

چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا نام لے کر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کہتا ہے مرنے کے بعد کتاب شائع ہوگی اس میں سچ لکھوں گا جب کسی کے کہنے پر بےگناہ کو سزا دی اس وقت موت یاد نہیں تھی، منتخب وزیراعظم کو دفتر سے باہر پھینک دیا۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں نواز شریف کی تعریفوں کے پل باندھے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر خوب دھاڑیں۔ مریم نے کہا کہ بہادری نہیں آتی تو تھوڑی سی نوازشریف سے ادھارلے لو، کینسر، پلیٹ لیٹس، کمردرد کا مذاق اڑایا کرتے تھے ۔تم کوئی ایسی بیماری بتاتے کہ ہم ذکر کرسکتے، 72سال کا بزرگ چوری کرسکتا ہے توجیل کیوں نہیں جاسکتا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف اور عمران خان ایک عمر کے ہیں، کبھی نوازشریف کو بیماری کے پیچھےچھپتے دیکھا، کیا نواز شریف کو پلستر کے پیچھے چھپتے دیکھا، تم نوازشریف کا کیا مقابلہ کرو گے تم تو لیگی خاتون کامقابلہ نہیں کرسکتے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی چیف آرگنائز نے کہا کہ نوازشریف نے چوری نہیں کی،مگر تلاشی دے دی، تم نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، پولیس ضمانت پارک پہنچی توچارپائی کے نیچے چھپ جاتے ہو، یہ چوہے کی طرح بل میں چھپ کر بیٹھا ہے، اگر اس نے ایٹمی دھماکے کرنے ہوتے تو کہتا آئی ایم ناٹ اویلیبل۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے تقریر میں بلاول بھٹو کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ بات یہ ہے کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

imran khan

Faiz Hameed

Justice Saqib Nisar