کراچی چڑیا گھر کا ہاتھی فالج کا شکار
کراچی کے چڑیا گھر میں بچوں کی تفریح کا ذریعہ سمجھے جانے والا ہاتھی پچھلے دو ماہ سے فالج کا شکار ہے۔
کراچی کے چڑیا گھر میں ہاتھیوں کی جوڑی بہت مشہور ہے، بچے ہوں یا بڑے چڑیا گھر میں ہاتھی کو دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن چڑیا گھر میں ایک ہاتھی فالج میں مبتلا ہونے سے دن بہ دن دبلا ہوتا جارہا ہے۔
فالج کی وجہ سے ہاتھی کو چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بیمار ہاتھی کا علاج گزشتہ دو ماہ سے چل رہا ہے۔
چڑیا گھر انتطامیہ سے جب ہاتھی کی مکمل صحتیابی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انتظامیہ یہ بتانے سے قاصر ہے کہ ہاتھی کی حالت کب تک بہتر ہوگی۔
یاد رہے کہ 30 نومبر 2020 میں دنیا کے سب سے تنہا ہاتھی قرار دیئے گئے ’کاون‘ ہاتھی کو خصوصی پرواز کے ذریعے بالآخر کمبوڈیا روانہ کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاون ہاتھی کو روسی ساختہ خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ نئی دہلی کمبوڈیا روانہ کیا گیا تھا ۔ کاون کے ہمراہ 8 ٹیکنیکل اور 2 ڈاکٹرز پر مشتمل غیرملکیوں کی 10 رکنی ٹیم بھی کمبوڈیا گئی۔
Comments are closed on this story.