Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری پرویز الہٰی پاکستان تحریک انصاف کے صدر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

عمران خان کی باضابطہ منظوری سے نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2023 09:05pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی اۤئی ) میں شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری پرویز الہٰی کو پارٹی صدر مقررکردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مشکل وقت میں ساتھ دینے کا انعام مل گیا۔

پرویز الہٰی کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر مقرر کردیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی اۤئی عمران خان کی باضابطہ منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پرویزالہیٰ سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کرکے انھیں پارٹی صدر بنائے جانے والے نوٹیفکیشن کی کاپی پیش کی۔

تحریک انصاف کا صدر مقرر کیے جانے پر چوہدری پرویزالہٰی نے عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان پر جو اعتماد کیا وہ اس کیلئے شکر گزار ہیں۔

چوہدری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں آئین، قانون اورعام آدمی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ آئین اور قانون کی سربلندی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پرویز الہٰی پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے۔ پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت سے اختلافات کی وجہ سے پرویز الہٰی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تو چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ( ق ) سے نکال دیا۔

صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیٹ ختم کرکے انہیں ق لیگ کے عہدے سے برخاست کردیا تھا۔

پرویز الہٰی 21 فروری 2023 کو تحریک انصاف میں باقاعدہ شامل ہوئے۔ پرویز الہٰی نے پی ٹی اۤئی رہنما فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

pti

Maryam Nawaz

imran khan