Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے11 ملزمان گرفتار

ملزمان کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہیں، سی ٹی ڈی
شائع 07 مارچ 2023 11:29am

سی ٹی ڈی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے 11 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے 11 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مجموعی طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے11 ملزمان کوحراست میں لیا گیا ہے، یہ تمام افراد پہلے بھی بڑے دہشتگردی کے کیسز میں گرفتار ہو چکے ہیں، اور مختلف اوقات میں ضمانت پر جیل سے رہا ہو چکے تھے۔

حکام سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان کراچی میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہیں، انہیں دوبارہ گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے، اور مشتبہ افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے جائیں گے۔

CTD

Terrorist Arrested