Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا عمران خان کی سکیورٹی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور میں انتخابی مہم کی سکیورٹی اور انتظامات کے لئے ڈی سی سے رابطہ کیا جائے گا
شائع 06 مارچ 2023 11:28pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی سکیورٹی کے لئے ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی چیئرمین کی سکیورٹی کی فکر لاحق ہے، اس حوالے سے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم پر کیسز اور ان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملات پر غور کیا گیا۔

اہم مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کے لئے ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کی جائے گی۔

پی ٹی اۤئی اجلاس میں بدھ کو شروع کی جانے والی پنجاب ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کی ریلی کی فول پروف سکیورٹی اور انتظامات کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

زمان پارک میں منعقدہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں اعلی قیادت کے ساتھ قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

imran khan

zaman park

By Election Punjab