Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

رانا ثنا کا آئی جی پنجاب سے رابطہ، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت

کارکنان کی مزاحمت کے باعث گرفتاری نہیں ہوسکی، آئی جی پنجاب کا وزیر داخلہ کو جواب
شائع 05 مارچ 2023 06:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے رابطہ کیا ہے اور انہیں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے رانا ثناء اللہ کو آگاہ کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی مزاحمت کے باعث گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

جس پر رانا ثناءاللہ نے ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے۔

آئی جی پنجاب نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کو پنجاب پولیس نے معاونت فراہم کی، تاہم کارکنان کی مزاحمت کے باعث گرفتاری نہیں ہوسکی۔

Rana Sanaullah

IG Punjab

Imran Khan Arrest