ہم بھی وہی غلطیاں کر رہے ہیں جو عمران خان نے کیں، مفتاح
مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں پچھتر سال کے بعد ہم نے قوم کو بھوک سے آزاد نہیں کیا، ہم بھی وہی غلطیاں کررہے ہیں جو عمران خان نے کیں، ڈار صاحب نے آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائیں پھر ڈیل کررہے ہیں۔
سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایک بار پر اپنی حکومت کی معاشی پالیسوں پر تنقید کی ہے۔
مفتاح اسماعیل ، اسحاق ڈار سے قبل ملک کے وزیر خزانہ تھے، تاہم اب مفتاح اسماعیل کے پاس وزارت خزانہ کا چارج تو نہیں لیکن و بحیثیت ماہر معاشیات تبصرے کرتے رہتے ہیں۔
اس بار ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو اخراجات کم کرنا پڑیں گے، صوبائی حکومتیں ٹیکس جمع کرنے میں ناکام ہیں، معیشت کو بچانے کیلئے قربانیاں دینا ہوں گی، این ایف سی ایوارڈ کی تبدیلی کی بات پر لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم بھی وہی غلطیاں کررہے ہیں جو عمران خان نے کیں، ڈار صاحب نے آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائیں پھر ڈیل کررہے ہیں۔
مفتاح کا کہنا ہے کہ پچھتر سال کے بعد ہم نے قوم کو بھوک سے آزاد نہیں کیا، ستاسی فیصد پاکستانیوں کو وہ خوراک نہیں ملتی جو ان کو ملنی چاہیے، دس میں سے چار بچوں کی نشوونما پوری نہیں ہوتی، چالیس فیصد بچے دماغی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔
Comments are closed on this story.