Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مائی کراچی نمائش کے دوسرے روز بھی شہریوں کی بھر پور انداز میں شرکت

2 سال بعد سجنے والی نمائش میں 300 سے زائد ملکی و غیر ملکی اسٹالز لگائے گئے
شائع 04 مارچ 2023 03:56pm

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری مائی کراچی نمائش کا دوسرا روز، لان کے حسین ملبوسات ، خوبصورت زیورات، خواتین کے بناؤ سنگھار اور گھر کی تزئین و آرائش سمیت ہر ضروری سامان ایک ہی جگہ دستیاب ہے۔

ایکسپو سینٹر میں سجی مائی کراچی نمائش کے دوسرے روز شہریوں نے خوب خریداری کی، نمائش میں مختلف اشیاء کی قیمتوں پر ڈسکاؤنٹ بھی دیا گیا ہے۔

شرکا کا کہنا ہے شہریوں کی طرف سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ نمائش میں لگے 300 سے زائد ملکی و غیر ملکی اسٹالز پر، جہاں شہریوں کا رش رہا وہیں بچے بھی کافی لطف اندوز ہوئے۔

karachi

My Karachi Expo