Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

درخواستیں سابق صدر آصف علی زرداری کے نام بھیجی جائیں گی
شائع 04 مارچ 2023 12:40pm

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے پارٹی ٹکٹوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔

پارٹی ٹکٹوں کے لئے درخواستیں سابق صدر آصف علی زرداری کے نام بھیجی جائیں گی، امیدوار درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور رابطہ نمبر لکھ کر بھیجیں گے۔

قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کے لئے 40 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے لئے 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام درخواستیں 8 مارچ تک پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ 158 سی ماڈل ٹاؤن لاہور کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن ہے۔

قبل ازیں درخواستیں جمع کرانے والے امیدواران کو نئی درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں۔

Asif Ali Zardari

National Assembly

Pakistan People's Party (PPP)

party tickets