Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان آج انتخابی مہم کیلئے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

ڈاکٹرز نے بھی عمران خان کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے گرین سگنل دے دیا
شائع 04 مارچ 2023 12:18pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج انتخابی مہم کے لئے اپنے خطاب میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

لاہور میں زمان پارک میں بھی بڑی سکرین پر عمران کا خطاب دکھایا جائے گا جبکہ عمران خان جیلوں سے رہائی پانے والے پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت بھی کریں گے۔

عمران خان پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیسے کریں گے مکمل لائحہ عمل آج دیا جائے گا۔

ڈاکٹرز کی جانب سےعمران خان کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے جس کے بعد وہ پنجاب اور خیبر پختونخوامیں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ اب الیکشن بھی ہوں گے اور عوام ہمارے حق میں فیصلہ بھی دیں گے، تحریک انصاف ملک میں حقیقی معنوں میں آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں نے سیاست کو صرف ذاتی مفاد کی جنگ بنایا ہوا ہے، آج چئیرمین باقاعدہ الیکشن کیمپین کا آغاز کریں گے اور ملک بھر میں بڑی سکرینوں پر چئیرمین کا خطاب دکھایا جائے گا۔

imran khan

Musarrat Jamshed Cheema

Pakistan Tehreek Insaf