Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، 8 دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں سے بم، دھماکہ خیز مواد، برآمد
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2023 03:39pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارراوئی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے 5 اور سرگودھا سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے بم، دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں ڈیٹونیٹر اسلحہ اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔

CTD

Punjab police

Terrorist Arrested