Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، اورنگی ٹاؤن شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا

ہلاک مبینہ ڈاکو کے دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے، پولیس
شائع 04 مارچ 2023 09:50am
شہریوں نے ایک ڈاکو کو گھیر لیا، جو مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا - تصویر/ آج  نیوز
شہریوں نے ایک ڈاکو کو گھیر لیا، جو مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا - تصویر/ آج نیوز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن رحمت چوک کے قریب شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔

شہریوں نے ہتھے چڑھنے والے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری فراز کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک مبینہ ڈاکو کے دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے، تینوں مبینہ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ موقع ملتے ہی شہریوں نے ایک ڈاکو کو گھیر لیا، جو مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب نیو کراچی پولیس نے کارلفٹنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور قبضے سے 3 کاریں برآمد کرلی۔

برآمد کی گئی گاڑیوں میں سے 2 کاریں عزیزآباد کے حدود سے چوری کی گئی تھیں اور ایک کار گلشنِ اقبال کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں سے درجنوں کاریں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

karachi

Sindh Police

Street Crimes