Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نادرن بائی پاس افغان کٹ کے قریب ٹینکرکو حادثہ، ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا

ٹینکر کوئٹہ سے کراچی آرہا تھا، پولیس
شائع 04 مارچ 2023 09:28am
ٹینکر میں موجود بقایا ڈیزل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کر دیا گیا ،پولیس  - تصویر/ آج نیوز
ٹینکر میں موجود بقایا ڈیزل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کر دیا گیا ،پولیس - تصویر/ آج نیوز

نادرن بائی پاس افغان کٹ کے قریب رات گئے ڈیزل سے بھرے ٹینکرکو حادثہ پیش آیا، جس میں موجود ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹینکر کوئٹہ سے کراچی آرہا تھا جس کو نادرن بائی پاس پر حادثہ پیش آیا جبکہ ٹینکرمیں پیٹرول نہیں 30 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا۔

مزید بتایا کہ ٹینکرالٹنے کے باعث بھاری مقدار میں ڈیزل بہہ گیا جس کے بعد ٹینکرمیں موجود بقایا ڈیزل کو دوسرے ٹینکرمیں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر سڑک کی دوسری جانب کھائی میں گرا تھا لیکن حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید کہا کہ حادثہ رات گئے پیش آیا تھا ٹینکر میں پیٹرول موجود ہونے کی اطلاع تھی لیکن دن کا آغاز ہونے پر واضع ہوا کہ ٹینکر میں پیٹرول نہیں ڈیزل موجود تھا۔

karachi

oil tanker