Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں کئی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی

جان بچانے والی ادویات بھی مارکیٹ سےغائب ہونے لگیں
شائع 03 مارچ 2023 09:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک بھر میں کئی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جان بچانے والی ادویات بھی مارکیٹ سے غائب ہورہی ہیں۔ وزارت صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے۔

ملک میں ادویات کی قلت سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اسلام آباد میں 131 ادویات ناپید ہوچکی ہیں، زیادہ ترملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیز کی قلت پیدا ہوئی ہے۔

وزارت صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

صحت

medicines

Medicines Shortage