Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویزالہیٰ کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کا 8 مارچ تک جسمانی ریمانڈ منظور

راہداری ریمانڈ حاصل کر کے محمد خان بھٹی کو پنجاب لایا جائے گا، اینٹی کرپشن پنجاب
شائع 03 مارچ 2023 08:05pm

سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

گزشتہ روز بلوچستان سے گرفتار ہونے والے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اور پرویزالہیٰ کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کا کوئٹہ کی عدالت میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، ان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں پنجاب منتقل کرنے کیلئے کوئٹہ کی مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا، اور راہداری ریمانڈ حاصل کر کے محمد خان بھٹی کو پنجاب لایا جائے گا۔

محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور ہائیکورٹ میں محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے اپنے چیمبر میں سماعت کی۔ عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور کو نوٹس جاری کوتے ہوئے 6 مارچ کو جواب سمیت طلب کرلیا ہے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

mohammad khan bhatti