Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اجلاس میں 30 اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے پر گفتگو، ذرائع
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2023 09:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف زرداری سمیت وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اتحادی حکومت کے اہم اجلاس میں پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال سمیت صدرمملکت کی جانب سے 30 اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری اور جمیعت علماءِ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پی ایم ہاؤس میں وزیرِ اعظم سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

PDM

Shehbaz Sharif

punjab election

mohsin naqvi