Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک عبدالولی کاکڑ نئے گورنر بلوچستان تعینات

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر منظوری دی
شائع 03 مارچ 2023 02:47pm
ملک عبدالولی کاکڑ
ملک عبدالولی کاکڑ

ملک عبدالولی کاکڑ کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کردی گئی۔

ملک عبدالولی کاکڑ نئے گورنر بلوچستان تعیناتی کردیے گئے ہیں اور صدر مملکت عارف علوی نے منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے گورنر کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی۔

واضح رہے کہ ملک ولی کاکڑ کا تعلق بی این پی مینگل سے ہے اور پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم ) نے گورنر بلوچستان کا عہدہ بی این پی مینگل کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

wali kakar

governor balochistan