Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم سے کیلیفو ر نیا کی ریاستی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات

امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتےہیں، وزیراعظم
شائع 03 مارچ 2023 12:01am

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اسٹیٹ اسمبلی کے چار رکنی وفد نے کرس ہولڈن کی قیادت میں ملاقات کی۔

امریکی اراکین کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ نے گزشتہ سال سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی۔ اس پس منظر میں، 9 جنوری 2023 کو کیلیفورنیا اور پنجاب کے درمیان سسٹراسٹیٹ ریزولیوشن پر دستخط خوش آئند پیش رفت ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے عوام سے عوام کے روابط کو مزید مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔

ریاست کیلیفورنیا کی اسٹیٹ اسمبلی کے چار رکنی وفد کی قیادت کرنے والے کرس ہولڈن نے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

pak us relations

PM Shehbaz Sharif

California state Assembly