Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری

سوئی سدرن کی اوگرا سے گیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست
شائع 02 مارچ 2023 06:51pm

ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونے لگا ہے، ایسے میں سوئی سدرن نے گیس کی قیمت بڑھانے کے لئے اوگرا میں درخواست دائر کردی ہے۔

ملکی معیشت پر اۤئی ایم ایف اور ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے دباؤ سے اشیائے خورونوش کے ساتھ خدمات پہنچانے والے اداروں نے بھی ریٹ بڑھانے کےلئے پر تول لیے ہیں۔

سوئی سدرن نے اوگرا سے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔ سوئی سدرن نے اوگرا میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ گیس کی بنیادی قیمت میں 391 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کی درخواست آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات پورا کرنے کیلئے دی گئی ہے۔ اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر13مارچ کو سماعت کرے گا۔

Oil and gas

Economic Crises

Pakistan Poverty