Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بھی ملاقات
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 06:37pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لئے سیاسی و عسکری قیادت پرُعزم ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سول اور عسکری قیادت کے دوران ہونے والی ملاقات میں ملک کی علاقائی اور امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلح افواج سے متعلق معاملات پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

PM Shehbaz Sharif

Army Chief General Asim Munir

Pakistan Law and order situation