Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردم شماری کو صاف و شفاف بنایا جائے، صوبائی وزیر سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار
شائع 02 مارچ 2023 05:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

** صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ مردم شماری صاف و شفاف انداز میں ہو تاکہ صوبے کی حقیقی آبادی سامنے آسکے۔**

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس صوبائی وزیرسعید غنی کی زیرصدارت ہوا ، جس میں خانہ و مردم شماری سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے شہر قائد میں خانہ و مردم شماری پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے صاف و شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ حقیقی آبادی ہی صوبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے ضروری ہے۔ حقیقی مردم شماری کے بعد ہی حلقہ بندیاں درست بن سکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ این ایف سی میں صوبوں کا حصہ مردم شماری پر ہی منحصر ہے، اس لئے اس کا صاف و شفاف ہونا بہت ضروری ہے۔

Pakistan People's Party (PPP)

Karachi politics

Census 2023