لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
امجد شعیب نے وزیراعظم شہبازشریف پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کا الزام لگایا تھا، ذرائع
ایف آئی اے نے لفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بغاوت پر اُکسانے کے مقدمے میں بری ہونے والے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف اب ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب مقدمے سے ڈسچارج، فوری رہائی کا حکم
ذرائع کے مطابق امجد شعیب نے وزیراعظم شہبازشریف پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کا الزام لگایا تھا، اور ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں عوام کو ریاست کے خلاف کرنے کی کوشش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق امجد شعیب تین مرتبہ ایف آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوئے، لیکن تینوں مرتبہ انویسٹی گیشن ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
amjad shoaib
امجد شعیب
لفٹیننٹ جنرل
مقبول ترین
Comments are closed on this story.