کراچی کے چڑیا گھر کا گولڈن ٹائیگر مر گیا
کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار گولڈن ٹیبی ٹائیگر سیاحوں کو افسردہ کرکے دنیا سے چلا گیا۔ شیر کے مرنے کی وجوہات جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
نایاب نسل کا گولڈن ٹیبی ٹائیگر موت اور زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے چل بسا۔ ذرائع کے مطابق شیر 20 روز سے شدید بیمار تھا۔ صحت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے گولڈن ٹیبی ٹائیگر کو 3 روز سے تنہا رکھا ہوا تھا۔ شیر کے مرنے کی وجوہات جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
گولڈن ٹیبی ٹائیگر کا جوڑا 2012 میں افریقہ سے منگوایا گیا تھا۔ خوبصورت ٹائیگر کا نام الفائیڈ تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سال قبل گولڈن ٹیبی ٹائیگر کی مادہ بھی مرگئی تھی، مرنے والا ٹائیگر 12 سے 13 سال عمر کا بتایا جاتا ہے جبکہ گولڈن ٹیبی ٹائیگر کی اوسطا عمر 20 سے 25 سال بتائی جاتی ہے۔
Comments are closed on this story.