دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر کی دو لائنیں متاثر
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انچ قطر کی دو لائنیں متاثر ہوگئی ہیں، سی ای او واٹر بورڈ نے متعلقہ افسران کو لائن کی مرمت کرنے کی ہدایت کردی۔
واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر واٹر بورڈ حکام موقع پر پہنچ کر متاثرلائن کا معائنہ کیا جبکہ سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثر لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
چیف انجینئر بلک سکندر زرداری نے کہا کہ لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے،لائن نمبر ایک پی آر آر سی کا مرمتی کام اگلے چار روز جبکہ لائن نمبر پانچ کا مرمتی کام 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لائنوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے کم پمپس چل رہے ہیں جس کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی متبادل پمس سے شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.