Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کو پاکستان سے بھیجنے والے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان راجہ راحیل، سفیان اور زاہد کا تعلق گجرات سے ہے، ایف آئی اے
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 07:49pm

ایف آئی اے نے اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اسمگلنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کرلئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے پنجاب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو ایف آئی اے نے کھاریاں سے گرفتار کیا، جن کی شناخت راجہ راحیل اورسفیان کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق گجرات سے ہے جبکہ تیسرے ملزم محمد زاہد سنیارا کا تعلق بھی گجرات سے ہے۔ ملزم کو گجرات کے علاقے منگوال سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو پہلے سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزمان لیبیا کشتی حادثے میں بھی ملوث رہے ہیں، ملزمان حادثے کے شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرتے تھے اور پیسے گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفرکرتے تھے۔

Italy Boat