Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 265 پر ضمنی انتخاب سے روک دیا

عدالت نے قومی اسمبلی میں خاتون کی مخصوص نشست پر انتخاب کو بھی روک دیا
شائع 02 مارچ 2023 12:06am
بلوچستان ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
بلوچستان ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 265 پر ضمنی انتخاب کے انعقاد سے روک دیا۔

عدالت نے حلقہ این اے 265 پر ضمنی انتخاب کےانعقاد کا نوٹی فیکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی میں خاتون کی مخصوص نشست پر بھی انتخاب سے روک دیا ہے۔

واضح رہے سابق ڈپٹیا سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی قاسم سوری اور منورہ بلوچ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔

قاسم سوری اور منورہ بلوچ نے این اے 265 پر ضمنی اور خاتون کی مخصوص نشست پر انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانا نے کی۔

by election

qasim soori

Balochistan High Court