کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل حکومتی توجہ کے باعث سست روی کا شکار
کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری کے پہلے روز کا عمل حکومتی عدم توجہ کے باعث روی کا شکار رہا ہے۔
قومی ادارہ شماریات کی جانب سے نادرا، صوبائی حکومتوں اور نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے تعاون سے ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا آج سے آغاز ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام وسائل ہونے کے باوجود حکومت کی عدم تعجہ کے باعث کراچی میں مردم شماری کے پہلے روز 20 فیصد بھی کام نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے ٹیبلیٹس میں ٹیکنیکل دشواریاں بھی سامنے آئی ہیں جب کہ فیلڈ اسٹاف کو پولیس سکیورٹی بھی نہیں مل سکی جس کے سبب 80 فیصد اسٹاف فیلڈ میں موجود نہیں تھا۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ اسٹاف کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس نے مکمل سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی اور مردم شماری کے لئے دیئے گئے ٹیبلیٹس بھی دوران استعمال ہینگ ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ٹاؤن دادن لاشاری نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ آج مردم شماری کا پہلا دن تھا اس لئے مسائل کا سامنا رہا، اس متعلق ادارہ شماریات اور نادرا حکام کو مسائل سے آگاہ کردیا ہے۔
ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری
ملکی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، 10 سال کے مقررہ وقت سے پہلے شروع ہونے والی خانہ و مردم شماری ایک ماہ تک جاری رہے گی۔
Comments are closed on this story.