Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ جیل خانہ جات کو مختلف اسکیموں کیلئے جاری رقم خرچ نہ ہوسکی

رواں سال مختلف جیلوں کی تعمیر ومرمت کے لئے 30 کروڑ 15 لاکھ روپے جاری کیے گئے، رپورٹ
شائع 01 مارچ 2023 06:42pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: محکمہ جیل خانہ جات سندھ کو مختلف اسکیموں کے لئے جاری رقم خرچ نہ ہو سکی۔

سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال مختلف جیلوں کی تعمیر ومرمت کے لئے 30 کروڑ 15 لاکھ روپے جاری کیے گئے جس میں سے صرف 8 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کیے جاسکے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کئی منصوبوں کے لئے رقومات جاری ہی نہیں کی گئیں، البتہ ٹھٹہ، شہید بینظیرآباد اضلاع کے جیلوں کی تعمیر جب کہ ملیر جیل میں ایک ہزار قیدیوں گنجائش، توسیع منصوبے پر کوئی رقم خرچ نہ ہوئی۔

اس کے علاوہ سینٹرل جیل کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ جیل کی سکیورٹی کے لئے ڈھائی کروڑ جاری ہوئے تاہم اس میں ایک روپیہ خرچ نہ ہوا۔

شادی شدہ، سزا یافتہ قیدیوں کی بیویوں سے ملاقات کے لئے کمروں کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ 48 لاکھ روپے جاری ہوئے جس کے مد میں صرف 23 لاکھ روپے خرچ کیئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں انتہائی خطرناک قیدیوں کے لئے علحیدہ جیل بنانے کے لئے 4 کروڑ 48 لاکھ روپے اور میرپور خاص جیل میں خواتین و بچوں کا علیحدہ حصہ بنانے کے لئے ایک کروڑ روپے رکھے گئے جو خرچ نہ ہوئے۔

sindh govt

karachi jail

sindh jails