Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ

مطالبات سے متعلق پیپلز پارٹی کے رویے کے حوالے تحفظات کا اظہار
شائع 01 مارچ 2023 05:26pm

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی حکومت سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر شکوہ کیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وفاقی حکومت سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر شکوہ کیا، اور مطالبات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رویے کے حوالے تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے سندھ میں حلقہ بندیوں کی درستگی کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بات چیت کی۔

MQM Pakistan

PM Shehbaz Sharif