Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنک پیپلز بس سروس دو نئے روٹس پر چلانے کااعلان

سندھ حکومت نےخواتین کیلئے اس بس سروس کا آغازگزشتہ ماہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2023 03:29pm
تصویر/ آئی این پی
تصویر/ آئی این پی

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ پنک پیپلز بس سروس آج کراچی میں دو نئے روٹس پر چلائی جائے گی۔

بس سروس کا R2 روٹ پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، گلشن چورنگی، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈرگ روڈ، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، سنگر چورنگی، اور کورنگی نمبر 5 کی طرف ہوگا۔

دوسرا روٹ R10 نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، زیب النساء، اسٹریٹ، میٹروپول، تین تلوار، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی مزار، ڈولمن مال، کلاک ٹاور، سی ویو تک ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پنک پیپلزبس سروس کا آغازملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کو مد نظررکھ کر کیا گیا تھا۔

karachi

Pink Bus Services