Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان کروڑوں روپے لیکر فرار

واقعہ کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2023 03:52pm
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات پیش آئی، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈکیتی کی واردات میں چار ملزمان مبینہ طور پر بلڈرر سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں متاثرہ بلڈرراحیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے بلڈرنے دعوٰی کیا کہ گزشتہ شب میں اپنے دفترسے گاڑی میں رقم لیکرنکلا تھا۔

واقعے سے متعلق تفتیشی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے مدعی راحیل کا بیان قلم بند کرلیا گیا جبکہ ابتدائی طور پر ڈکیتی کی واردات انفارمیشن کی بنیاد پر لگتی ہے۔

جائے وقوع اور اس کے اطراف کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں ساتھ ہی بیشتر مقامات پر رات دکانیں بند ہونے کی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نہیں کرسکے۔

ملزمان واردات کے بعد چھینی ہوئی گاڑی اور موبائل فون چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس کا فارنزک کرایا جارہا ہے اورگاڑی پر موجود فنگر پرنٹس حاصل کرکے نادرا کو بھیجے جائے گے۔ جیوفینسنگ کا آغاز کیا جارہا ہے بڑی وارداتوں میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے

یاد رہے کہ نامعلوم ملزمان نے گزشتہ رات 5 کروڑ 94 لاکھ روپے لوٹے تھے ڈکیتی کی بڑی واردات کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج ہے۔

Sindh Police

Karachi Police

Karachi Crime