Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

ملزمان چوری، ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ سپلائی کرنے میں ملوث ہیں
شائع 01 مارچ 2023 09:18am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان

کراچی کے علاقے حسرت موہانی کالونی اور پاک کالونی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان چوری، ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ سپلائی کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزمان میں فدا حسین، عاشر قریشی، شاہی اسلام اور فاروق اسلام شامل ہیں، جن کے قبضے سے 5 پستول، ایک مشین گن، ایک کھلونا پستول، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کا 8 سے 10 افراد پر مشتمل گروہ ہے، جو 2020 سے کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے ہیں، ملزمان پی ٹی سی ایل کیبل کی چوری میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

karachi

Sindh Rangers

police

criminals arrest

hasrat mohani colony

pak colony