Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی کرپشن کا سابق مشیر زراعت کے گھر پر چھاپہ، غیر ملکی کرنسی کی دو تجوریاں برآمد

دونوں تجوریوں سے 12 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بر آمد جسے گننے میں ٹیم کو کئی گھنٹے لگ گئے، حکام
شائع 28 فروری 2023 09:46pm
سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی۔ فوٹو — فائل
سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی۔ فوٹو — فائل

مظفرگڑھ: اینٹی کرپشن نے سابق مشیر زراعت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس دوران دو تجوریوں سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں تجوریوں سے 12 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بر آمد ہوئی جسے گننے میں ٹیم کو کئی گھنٹے لگ گئے، رقم ترقیاتی منصوبوں کے لئے کمیشن کی مد میں وصول کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے سرچ وارنٹ لینے کے بعد خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جب کہ ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

pti

Muzaffargarh

anti corruption punjab

abdul hai dasti