Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں 10 ہزار سیف سٹی کیمروں میں سے ایک بھی نصب نہ ہو سکا

سندھ اسمبلی میں بجٹ کی سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف
شائع 28 فروری 2023 02:49pm
تصویر: بزنس ریکارڈر
تصویر: بزنس ریکارڈر

امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجود کراچی میں سیف سٹی منصوبے کے تحت 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں میں سے ایک بھی نصب نہ کیا جاسکا۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس کی انفارمیشن ٹیکنالوجی منصوبے کے تحت کراچی شہر میں سرویلنس کیلئے 10 ہزار سی سی ٹی ویز نصب کیے جانے تھے۔

بجٹ کی تیسری سہ ماہی میں اس سلسلے میں کئی اہم منصوبوں کیلئے رقومات جاری نہیں کی گئیں۔

سندھ اسمبلی بجٹ سہ ماہی رپورٹ کے مطابق سیف سٹی منصوبے کی اسٹڈی کیلئے مختص ایک کروڑسے زائدرقم میں سے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیاگیا۔

واضح رہے کہ سیف سٹیزمنصوبےکیلئے بجٹ میں2ارب50 کروڑروپےرکھےگئے ، اس مدمیں بھی ابھی تک کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔

karachi

Safe City

CCTV Cameras