Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پی پی کاگڑھ سمجھے جانے والے لیاری کے مکینوں کا پارٹی دفترپرحملہ

مشتعل مظاہرین نے آفس میں رکھی کرسیاں اور دیگرسامان توڑ دیا
شائع 28 فروری 2023 09:15am

کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری کے مکینوں نے مسائل حل نہ کیے جانے پر مشتعل ہوکرپارٹی کے ضلعی آفس پردھاوا دیا۔

پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے آفس میں رکھی کرسیاں اور دیگرسامان توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکینوں نے گیس اور بجلی کے شدید بحران پرمشتعل ہو کر دفترمیں توڑ پھوڑکی۔

بھاری نفری موقع پر پہنچنے کے بعد مظاہرین نے منتشرہوتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔

پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے پر 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

karachi

PPP

lyari

ATTACK ON PPP OFFICE