Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

گرفتارافراد کو 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے، سرکاری وکیل
شائع 27 فروری 2023 11:58am

سیکرٹری داخلہ نےگرفتاررہنماؤں کےنظربندی کےاحکامات پیش کردیئے، اور سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار افراد کو 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور دیگر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کیس پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما جیل منتقل

سیکرٹری داخلہ نے گرفتار رہنماؤں کے نظربندی کے احکامات پیش کردیئے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار افراد کو 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ اور جیل حکام نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ 9 رہنماؤں کو 30 روز کیلئے نظر بند کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ محمود اٹک، اسدعمر راجن پور، عمرسرفراز بھکر، ولید اقبال لیہ، اعظم سواتی رحیم یارخان، مراد راس ڈی جی خان، محمد خان مدنی بہاولپور، اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر لیہ جیل میں نظر بند ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نظر بندی کے احکامات ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے جاری کئے، اور آئی جی جیل خانہ کی اجازت کے بعد 77 افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا۔

عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست پر بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔

pti

Jail Bharo Tehreek