Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کو نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم

سابق وزیراعلیٰ کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع
شائع 27 فروری 2023 10:25am

احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

عدالت نے عثمان بزدار کو نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

گزشتہ سماعت

16 فروری کو لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری اور کال اپ نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

عثمان بزدار عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب کوعثمان بزدارکی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عثمان بزدار کی 27 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

Usman Buzdar