Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ لائف افسر کا قاتل 14 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

ملزم نے کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ریجنل چیف سندھ اینڈ بلوچستان کو قتل کیا تھا
شائع 26 فروری 2023 09:34pm
مقتول محمد احمد امجد (دائیں) اور ملزم تقی شاہ (بائیں)، تصاویر بزریعہ مصنف
مقتول محمد احمد امجد (دائیں) اور ملزم تقی شاہ (بائیں)، تصاویر بزریعہ مصنف

کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ریجنل چیف سندھ اینڈ بلوچستان احمد امجد کے قاتل کو 14 سال بعد انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔ مقتول کی بیٹی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم تقی حیدر کو پاکستان منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، ملزم نے 14 سال قبل کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ریجنل چیف سندھ اینڈ بلوچستان احمد امجد کو قتل کیا تھا تاہم قاتل کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مقتول کی بیٹی نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے بتایا کہ والد محمد امجد کو 26 اگست 2008 کو 10 گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

مقتول کی بیٹی نے تحفظ دینے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ والد کے قتل کے مرکزی ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ والد کے قتل میں ملوث دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

مرکزی ملزم کا نام نومبر 2022 میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، ابھی صرف قتل کرنے والا گرفتار ہوا ہے، قتل کرانے والے ابھی باقی ہیں۔

Interpol

Karachi Police