Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری

چور فائبر کیبلز اور روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی لے اڑے
شائع 26 فروری 2023 11:43am

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیکیورٹی کے لیے نصب لاکھوں مالیت کے کیمرے اور فائبر کیبلز چوری ہوگئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کو چوروں نے کلین بولڈ کردیا، اور شاطر چور پی ایس ایل سیکیورٹی کے لیے نصب لاکھوں مالیت کے کیمرے اور فائبر کیبلز لے اڑے۔

ذرائع کے مطابق چور شائقین کرکٹ سے پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچ گئے اور روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں تک لے اڑے، جب کہ جو کیمرے چوری ہوئے ان کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل دیا گیا تھا۔

تھانہ گلبرگ میں چوروں کے خلاف دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم سے چوری ہونے والے 8 کیمرے کی مالیت لاکھوں روپے مالیت تھی، جب کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں بچھائی گئی فائبرکیبل بھی لاکھوں روپے کی تھی، اور بیٹریاں اس کے علاوہ ہیں۔

Gaddafi Stadium

PSL8