کیا آپ جانتے ہیں بوہرہ تھال میں کیا کیا چیزیں ہوتی ہیں؟
کراچی والے نہ صرف کھانوں کو شوق رکھتے ہیں بلکہ منفرد اور نئے نئے پکوان آزمانے کیلئے جتن کرتے ہیں ایسے کراچی میں رہنے والے کھابوں کے دلدادہ افراد کو ایک اور موقع ملا ہے کیونکہ بوہرہ کميونٹی کے کھانے ذائقے کے اعتبار سے لوگوں ميں مقبول ہيں۔
کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے مال نارتھ واک ميں بوہری کمیونٹی کی جانب تین روزہ بوہرہ فوڈ فیسٹیول کا جاری ہے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
فيسٹيول کا مقصد بوہرہ کلچر کو عوام ميں متعارف کرانا ہے ساتھ ہی ساتھ کراچی کے شہريوں کے لئے ايک عمدہ ويک اينڈ کا انتظام کرنا بھي اس ميلے کی اولين ترجيح ہے۔
فیسٹیول میں بوہرا کمیونٹی جہاں مختلف کھانوں کے اسٹالز لگائے ہیں وہیں سب سے منفرد بوہرہ تھال توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
یہاں آپ کو بوہرہ برداری کے مخصوص تھال ميں روايتی انداز ميں کھانا پيش کيا جائے گا، تھال کے دو مختلف مينو ہيں جس میں آٹھ افراد تھال ميں کھانا کھاسکتے ہيں۔
بوہرہ تھال میں خاص کیا ہے ؟
بوہرہ تھال کی خاص بات اس کے کھانے کی ترتیب ہے اس تھال میں تقریبا 12 سے 14 آئٹم موجود ہوتے ہیں ۔
سب سے پہلے ہاتھ دوھونے کیلئے مخصوص چلمچی لوٹا دیا جاتا ہے پھر تھال کا اسٹینڈ رکھا جاتا ہے جسے ترتتی بھی کہتے ہیں۔
تھال میں نمک دیا جاتا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ منہ کا ذائقہ ٹھیک ہوجائے، اس کے بعد سادے ابلے ہوئے چاول پر شکر اور گھی ڈال کر رکھا جاتا ہے جسے سوڈنو کہتے ہیں ۔
اس کے بعد میٹھے کی باری آتی ہے جس میں جلیبی، مال پوڑہ ، ملیدہ اور اسکریم سمیت دیگر ڈش کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے نمبر ہے کھراس کا جس میں فرائی آئٹم یعنی بوہرہ فرائی ، مٹن دستی اور گرین کلیجی وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔
پھر سلاد دیا جاتا ہے جس میں چنا چاٹ، پاپڑی وغیرہ شامل ہوتے ہیں اور اسکے بعد ہلکا کھانا یعنی روٹی اور سالن پیش کیا جاتا ہے۔
مہمانوں کو بعد میں بریانی اور مخصوص بوہری ڈشز پیش کی جاتی ہیں، کھانے کے بعد یخنی اور پھر فروٹ اور دوبارہ آئسکریم پیش کی جاتی ہے سب سے آخر پان بھی رکھا جاتا ہے ۔
کھانے کے دوران دلچسپ بات تو یہ ہوتی ہے کہ پہلی چیز ختم ہونے کے بعد ہی دوسری چیز ملتی ہے جس سے کھانے کا ضیاع نہیں ہوتا ۔
کراچی میں یہ پہلی مرتبہ ہے اس خاص روایتی تھال کی بکنگ آن لائن اور ايونٹ ميں بھی کرائی جاسکتی ہے۔
بوہرہ فوڈ فیسٹیول میں لذيذ کھانوں کے سو سے زائد اسٹالز ہيں جہاں بوہرہ چکن ، کٹلٹ ، بوہرہ بريانی ، وڑا پاؤ، ملائی کھاجہ دیگر روایتی کھانے موجود ہیں ۔
فووڈ فيسٹيول ميں بچوں اور بڑوں کے لئے کوکنگ مقابلے بھی منعقد کئے جارہے ہيں جہاں شہری فیملی کے ساتھ فیسٹیول کا لطف لے سکتے ہیں جبکہ بچوں کی تفریح کا خاص اتظام کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق سو روپے کی انٹری ٹکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کراچی والوں کی فلاح و بہبود میں خرچ کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.