پنجاب میں پتنگ بازی روکنے کا اقدام، ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں 30 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پتنگ بازی کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے صوبے بھر میں 30 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صوبے میں پتنگ بازی اور اس کی خریداری پر پابندی عائد کرتے ہوئے دھاتی ڈور کےاستعمال کرنے والے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔
راولپنڈی میں بسنت کے دوران گزشتہ روز ہوائی فائرنگ او دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے تھے۔
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پتنگ بازوں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جس کی شناخت ارحم فضل کے نام سے ہوئی۔
دیگر واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوئے ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بسنت کے دوران فائرنگ اور پتنگ کی ڈور پھرنے کے مختلف واقعات میں بچے سمیت 34 زخمی ہوگئے جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
راولپنڈی میں پتنگ بازی کے دوران 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی نیوٹاؤن سرکل اور صادق آباد،ایئرپورٹ،رتہ امرال تھانے کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا تھا۔
Comments are closed on this story.