Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی تھانہ سیکٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست

مقدمہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے درج کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 25 فروری 2023 06:18pm
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے تھانہ سیکٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کے لئے درخواست دائر کردی۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست دی گئی ہے جس میں انھوں نے اپنے خلاف فرج مقدمے کو جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد قراردیا ہے۔

درخواست میں عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھہ کو نقصان پہنچانے کے لیے درج کیا گیاہے۔ ہمیشہ قانون کی بالادستی اورحمکرانی پر یقین رکھا، لہٰذا میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔

درخواست عمران خان کے وکیل سردار مسروف خان عابد نے تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔

اسلام آباد

imran khan

FIR