Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سمیت مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 مبینہ دہشتگرد گرفتار

دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی حکام
شائع 25 فروری 2023 12:10pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران سات مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے جن میں احمد اللہ، اسامہ، نذیر، حماد، عبدالرحمان، امان اللہ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ رواں ہفتے 423 کومبنگ آپریشنز ہوئے اور اس دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔

CTD

Punjab police