Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس آفس حملہ: دہشتگردی میں استعمال گاڑی، شوروم کا مالک تفتیشی حکام کے سامنے پیش

گاڑی 8 افراد کو فروخت ہوچکی ہے، تفتیشی ذرائع
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 10:32am

کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی جس شوروم سے خریدی گئی اس کا مالک تفتیشی حکام کے سامنے پیش ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے شوروم کے مالک اشفاق کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔

گاڑی اے ایل ایف 043 آخری بار شفیق نامی شخص کو فروخت کی گئی تھی جوکوئٹہ کا رہائشی ہے۔

شوروم کے مالک نے تفتیشی حکام کو بیان دیا کہ خرید فروخت کے معاہدے کہیں کھوگئے ہیں تلاش کیا مل نہیں رہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دستاویزات نہ ہونے کے باعث تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شفیق سے رابطے کے لئے اشفاق کی مدد لی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ دیگر تحقیقاتی اداروں کی مدد بھی لی جارہی ہے جبکہ اس سے قبل مذکورہ گاڑی 8 افراد کو فروخت ہوچکی ہے۔

Karachi Police Office Attack

KPO Attack