Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

راولپنڈی میں بسنت کے دوران 3 افراد جاں بحق، 2 ڈی ایس پی، 3 تھانیدار معطل

ہوائی فائرنگ، پتنگ کی ڈور اور چھت پر سے گرنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 34 افراد زخمی بھی ہوئے
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 01:19am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

**راولپنڈی میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ او دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے۔ حکام نے دو ڈی ایس پیز اور تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔ **

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے بسنت پر پابندی، پولیس کے اقدامات کے دعوؤں کی عوام نے قلعی کھول دی اورانہوں نے کھل کر قانونی احکامات کی دھجیاں اڑائیں۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پتنگ بازوں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جس کی شناخت ارحم فضل کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے بعد موقع پر ریسکیو رضاکار اور پولیس کی نفری پہنچی جنہوں نے مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

دیگر واقعات میں مزید دو افراد جاں بحق ہوئے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بسنت کے دوران فائرنگ اور پتنگ کی ڈور پھرنے کے مختلف واقعات میں بچے سمیت 34 زخمی ہوگئے جن میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔

پتنگ بازی میں3بچوں کےجاں بحق ہونےپرآئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی نیوٹاؤن سرکل اور صادق آباد،ایئرپورٹ،رتہ امرال تھانےکےایس ایچ اوزمعطل کر دیئے۔

rawalpindi

Punjab police

Basant