قطر سے اۤئے دو مسافروں سے7 کروڑ کےموبائل فونز اور لیپ ٹاپ براۤمد
ملزمان کےخلاف ایف اۤئی اۤر درج کرلی گئی
لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں سے سات کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر سامان براۤمد کرلیا ہے۔
قطر سے اۤنے والے دو مسافروں کو بڑی تعداد میں قیمتی موبائل فونز، اۤئی پیڈ ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان غیرقانونی طریقے سے لاہور لانا مہنگا پڑگیا ہے۔
کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ مالیت کا سامان ضبط کرکے مسافروں کےخلاف ایف اۤئی اۤر درج کرلی ہے۔
مسافروں سے براۤمد ہونے والے سامان میں 290 موبائل فونز، 59 آئی پیڈ، 28 لیپ ٹاپ اور اسیسریز شامل ہیں۔
customs
lahore airport
Mobile Phones Import
مقبول ترین
Comments are closed on this story.